چین نے بنا ڈرائیور کی 500 گاڑیاں چلانے کا سب سے بڑا تجربہ کردیا

10:01 PM, 14 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) چین کی جانب سے  بنا ڈرائیور کی 500 گاڑیاں چلانے کا سب سے بڑا تجربہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   چین کے شہر ووہان کی سڑکوں پر بنا ڈرائیور کی 500 ٹیکسیاں کمپیوٹر کے ذریعے چلائی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  تجربہ کرنے والی کمپنی نے اگلے مہینے مزید 1000 گاڑیاں سڑکوں پر لانے کا اعلان کیا ہے۔

16 سے زائد چین کے شہروں  کی جانب سے  ان کمپنیوں کو  سڑکوں پر بغیر ڈرائیور والی گاڑیوں کا تجربہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے  اور تقریباً 19 چینی آٹو میکرز انٹرنیشنل لیول پر  اسے متعارف کرانے  کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

حکومت کمپنیوں کو اہم مدد فراہم کر رہی ہےاور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے  مختلف مہم چلائی جارہی ہیں تاکہ عوام نئی ٹیکنالوجی  کے استعمال سے خوف نہ کھائیں ۔

مزیدخبریں