پیٹرول فی لیٹر 10 اور ڈیزل 2 روپے سستا ہوگیا

10:59 PM, 14 Jun, 2024

ساجد خاں

(محمدساجد) عید سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا گیا، وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پیٹرول 10 روپے 20 پیسے   فی لیٹر سستا ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مہنگائی کے مارے عوام کے لئےاچھی خبر آگئی، وزیراعظم آفس کی جانب سے دی گئی خبر کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے،   پیٹرول 10 روپے 20 پیسے   فی لیٹر سستا ہوا ہے، ڈیزل کی قیمت 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کم ہوئی ہے۔


اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول 259 روپے لیٹر اور ڈیزل 266 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کی کمی کی تھی، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی،اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

مزیدخبریں