کورونا سے مزید 32 افراد لقمہ اجل بن گئے
04:55 AM, 14 Mar, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا کی مہلک وبا نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 32افراد کو اپنا نشانہ بنا لیا ٗ جبکہ 40ہزار 564مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے32مریض جاںبحق ہوئے ہیں ٗمزید 2,664افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 21,121ہو چکی ہے۔ کورونا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 70ہزار 571ہے ٗ اگر آج تک پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی بات کی جائے تو ان کی تعداد6,05,200ہے۔ اس مہلک وبا کا شکار ہو کر ابھی تک 13,508اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ وبیس گھنٹوں میں ملک بھرمیں40,564مزیدٹیسٹ کئے گئے ہیں۔