پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،14 مارچ 2021
05:09 AM, 14 Mar, 2021
ملک میں کورونا کی تیسری لہر،مہلک وائرس نے مزید 32 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 508 تک جا پہنچی ، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 664 نئے کیس رپورٹ ، فعال کیسز 21 ہزار 121 ہوگئے ، 5 لاکھ 70 ہزار 571مریض صحت یاب بھی ہو چکے پنجاب میں کرونا وبا کی صورتحال تشویشناک، کاروبار اورتفریحی مقامات شام 6 بجے بند کرنے کا حکم، ہفتہ اور اتوار مکمل بندش، سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔ لاہور،راولپنڈی اورگجرات کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ مریم کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست سماعت کیلیے مقرر،، ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینج 15 مارچ کو سماعت کرے گا، مریم نواز اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں،طلبی کے باجود پیش نہیں ہوتیں، تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں، ضمانت منسوخ کی جائے، نیب لاہور کی عدالت سے استدعانیب مریم نواز کی زبان بندی کرانے کا خواہش مند ہے، شہادت نہ ملی تو اس قسم کی پیٹشن دائر کی گئی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو، کہا جس طرح براڈشیٹ میں جرمانہ ہوا، پوری امید ہے نیب اس پٹیشن میں بھی جرمانہ دے کر گھر جائے گا۔۔۔ن لیگ نے پیپلزپارٹی اورپیپلزپارٹی نے مولانا کو چھرا گھونپا، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرنس، کہا اوپن بیلٹ کی بات مان لیتے تو ان کا ہی فائدہ ہوتا، اب رو رہے ہیں۔۔۔ کہا ہمیں کسی لانگ یا شارٹ مارچ سے فرق نہیں پڑتا، ایک گملہ بھی نہیں توڑنے دیں گے، پی ڈی ایم کی تدفین ہو چکی۔۔