قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو 4 روز کیلئے بند کر دیا گیا
05:43 AM, 14 Mar, 2021
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے قومی اسمبلی کو چار روز کیلئے بند کر دیا گیا ٗ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے تمام دفاتر 16مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طرف سے ایک اعلا میہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو4روزکیلئے بندکردیاگیا اور اس کی وجہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صو رتحال ہے ٗ اسی وجہ سے سیکریٹریٹ کوکوروناکاپھیلاؤروکنے کیلئے بندکیا گیا ہے۔تمام دفاتر16مارچ تک بندرہیں گے،مگر اس دوران قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کاشعبہ آئی آر،آراینڈ آئی برانچ فعال رہے گا ۔ اس دوران محدود سٹاف کو قومی اسمبلی میں آنے کی اجازت ہو گی جو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرے گا اور سیکریٹریٹ کاعملہ دفترمیں ماسک لازمی پہنے۔اعلامیہ میں ملازمین کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ،پبلک اکاؤنٹس اور خصوصی کمیٹیوں کے ہونے والے اجلاس منسوخ ہوگئے ہیں ٗ سی ڈی اے کو جراثیم کش ادویات سے تمام دفاتر کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ٗ عملہ کو کورونا وائرس کی علامات کی صورت میں فوری ٹیسٹ کرانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔17 مارچ سے متعلقہ افسران ضروری سٹاف کو آفس بلا سکیں گے مگر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخل کے لیے ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔17 مارچ سے آفس ٹائم 10 بجے سے 4 بجے تک ہوں گی