’’(ن) لیگ بے شرمی کے اعلیٰ درجے پر فائز ہے ‘‘
06:40 AM, 14 Mar, 2021
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یہ مسلم لیگ(ن) اور جاوید لطیف کی ذہنی پستی کا عکاس ہے کہ سزا یافتہ جعلی راج کماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لا کھڑا کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ سزا یافتہ جعلی راجکماری کو ملکی سالمیت کے مقابل لاکھڑا کرنا جاوید لطیف اور ن لیگ کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔ ریکارڈ کی درستگی کیلئے مشرقی پاکستان کی بات کرنے والی مسلم لیگ(ن) اس سانحہ کا ذمہ دار ذوالفقار بھٹو جبکہ بےنظیر کی شہادت کا ذمہ دار زرداری کو ٹھہراتی آئی ہے۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1370983877217558529انہوں نے لکھا کہ بے شرمی اور گھٹیا سوچ کے اعلی درجے پر فائز مسلم لیگ(ن) وقتی فائدے کیلئے اداروں کو بھونڈے الزامات کی زد میں لاکر کسی طور ملکی خدمت نہیں کررہی۔ ایسے بےبنیاد الزامات سے پاکستان اور ملکی اداروں کی عزت میں تو کمی نہ آئے گی البتہ جاوید لطیف اور ان جیسے دیگر درباری خوشامدی ضرور بےنقاب ہونگے۔