نیٹ فلکس کا پاس ورڈ دوستوں سے شیئر نہیں ہو سکے گا

08:32 AM, 14 Mar, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: دنیا بھر سے صارفین آن لائن سٹریمنگ ویڈیوز کے لیے نیٹ فلکس کو سبسکرائب کرتے ہیں تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن سٹریمنگ ویب سائٹ نے پاسورڈ شیئرنگ کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ایک فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کے مطابق نیٹ فلکس کا پاسورڈ ایک ہی خاندان کے علاوہ شیئر نہیں ہوسکے گا۔ اس فیچر کی ٹیسٹنگ کے بعد متعدد صارفین کو پیغامات موصول ہوئے ہیںجس میں ان کے اکاونٹ کی تفصیلات کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کو استعمال کرنے والے صارفین کو متواتر اس بات پر متنبع کیا جا رہا ہے کہ کہیں وہ کسی اور کا اکاونٹ تو استعمال نہیں کر رہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی کافی عرصے سے اس فیچر کو متعارف کرانے کا سوچ رہی تھی تاہم اب اسکی ٹیسٹنگ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق کئی صارفین سے پوچھا گیا کہ کیا وہ نیٹ فلکس صارف کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہ کہ آن لائن سٹریمنگ جاری رکھنے کے لیے اپنے ہی اکاونٹ سے لاگ ان ہوں۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ ویری فیکیشن میں ناکامی صارفین کو نئے اکاونٹ سے لاگ ان ہونے کا کہا جائے گا اور دوبارہ پرانے اکاونٹ سے ہی لاگ ان ہونے پر انہیں دوبارہ یہ پیغام موصول ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق ابھی اس فیچر کو ٹرائل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاہم بعد میں اسے ایپ کا مستقل جزو بنا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ رہے کہ مختلف اسٹریمنگ سائٹ صارفین کو ایک اکاؤنٹ میں کئی پروفائل بنانے کی اجازت دیتی ہیں تاہم یہ سہولت صرف گھریلو افراد تک محدود ہوتی ہے۔

مزیدخبریں