شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان سولہ مارچ بروز منگل ہوگی

05:55 PM, 14 Mar, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم شعبان سولہ مارچ بروز منگل ہوگی۔ چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مطلع ابرآلود تھا اس لئے چاند نظر نہیں آیا۔ یکم شعبان سولہ مارچ بروز منگل ہوگی۔

کمیٹی کے اعلان سے قبل میڈیا پر خبر نشر ہونے پر چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مطلع ابرآلود تھا اس لئے چاند نظر نہیں آیا۔

مزیدخبریں