اداکارہ ثنا جاوید کا معاملہ، کرکٹر شعیب ملک بھی سامنے آگئے
05:43 AM, 14 Mar, 2022
لاہور: ( ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک بھی ثناء جاوید کے معاملے میں کُود پڑے اور انہوں نے بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ بیان کردیا ہے۔ گذشتہ چند روز سے اداکارہ ثنا جاوید پر ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹس کی جانب سے تنقید کی جاری ہے جس کو دیکھتے ہوے کرکٹر شعیب ملک نے ٹویٹ کے ذریعے ماڈل و اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ اپنا کام کرنے کا تجربہ بیان کردیا ہے۔ جہاں لوگوں نے ثنا جاوید پر نامناسب رویہ اختیار کرنے سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیےہیں، وہیں فہد مصطفیٰ، ندیم بیگ اور سعدیہ فیصل جیسی اداکاراؤں نے ان کی حمایت بھی کی ہے۔ اس کے ساتھ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کرنے والی دیگر شخصیات میں وقاص رضوی، راسخ اسماعیل خان،صحافی مہوش اعجاز اور آمنہ عیسانی سمیت دیگر افراد شامل تھے۔ https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1502706764311150593?s=20&t=lpqjTyIyqVWpYUF38eEvKQ کرکٹر نے لکھا کہ وہ ثنا جاوید کے ساتھ اپنے کام کرنے کے تجربے کی بنیاد پر کہتے ہیں کہ اداکارہ ان سمیت ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کے ساتھ بھی احسن انداز میں پیش آئیں اور ان کی عزت کی۔ یاد رہے کہ مختلف افراد کے الزامات کے جواب میں ثنا جاوید کا ردعمل سامنے آگیا ہے. انہوں نے ان افراد کےخلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کر رکھا ہے اور بعض لوگوں کو انہوں نے قانونی نوٹسز بھی بھجوا رکھے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر کے اداکارہ ثناء جاوید پر سنگین الزامات خیال رہے کہ ماڈل منال سلیم کی جانب سے اداکارہ ثنا جاوید پر الزامات کے بعد میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ ثناء جاوید پر کئی سنگین الزامات عائد کر دیئے ہیں۔ ماڈل منال سلیم کی جانب اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کرنے کے بعد مقبول میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر بھی سامنے آئے اور اپنے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے حوالے سے اپنی کہانی کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کہا کہ ثناء جاوید کا رویہ دوسروں کے ساتھ ‘غیر پیشہ ورانہ ‘ اور ‘بدتمیز ی ‘ پر مبنی ہوتا ہے. انہوں نے کہا ثنا جاوید آپ غیر پیشہ وارانہ ہیں، ہم نہیں ہیں. آپ پر پابندی لگنی چاہیے، الحمدللہ ہم بہت پروفیشنل ہیں۔ میں الحمدللہ کام کرنا جانتا ہوں اور میک اپ کرنا جانتا ہوں کیونکہ یہ میرا پیشہ ہے اور الحمدللہ مجھے اپنے کام سے پیار ہے اور میں اس انڈسٹری میں 12 سال سے کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا میں نے پاکستان کی بہت سی بڑی شخصیات کے ساتھ کام کیا ہے جیسے کہ مہوش حیات، ماہرہ خان اور عروہ حسین ، الحمدللہ اور وہ سب بہت اچھے ، شائستہ، احترام کرنے والے اور پیشہ ور لوگ ہیں، ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا ہوں ، لیکن انشاء اللہ آپ کے ساتھ دوبارہ کبھی کام نہیں کروں گا۔ میک اپ آرٹسٹ نے کہا ثنا کون ہوتی ہیں منال کو دو ٹکے کی کہنے والی۔اکرام گوہر نے بتایا کہ ثناء جاوید نے مجھے ڈی ایچ اے میں اپنے نکاح کے ٹرائل میک اپ کے لیے ایک بنگلے میں بلایا اور مجھے بتایا کہ میں اپنے نکاح کیلئے فائنل میک اپ آپ سے کروانا چاہتی ہوں، اس سے قبل ان کا رویہ بہت شائستہ تھا اور ثنا میرے ساتھ ایک پرانے دوست کی طرح برتاؤ کر رہی تھیں ، تاہم جب میں انکے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے اپنی برائیڈل لک کے بارے میں بات کی، میں نے میک اپ شروع کیا اور انہوں نے 4 گھنٹے صرف اپنی آنکھوں کے روز گولڈ آئی شیڈو پر لگائے اور اس دوران انہوں نے 10 بار اپنا آئی میک اپ ہٹایا اور میرے ساتھ برا سلوک کیا ، 4 گھنٹے کے دورانیے میں جب مجھے واش روم جانے کی حاجت ہوئی ، تو میں نے ان سے درخواست کی کہ مجھے واش روم استعمال کرنے کی اجازت دیں تاہم انہوں نے مجھے کہا کہ آپ واش روم نہیں جا سکتے اور مجھ سے کہا کہ باہر جا کر کسی ریستوران کا واش روم استعمال کرو جو بنگلے کے بالکل سامنے تھا۔ بعد میں انہوں نے مجھے فون کرکے کہا تم کام کرنا نہیں جانتے اور مجھے غیر پیشہ ورانہ کہا. واضح رہے کہ اس سے قبل ماڈل منال سلیم اور فریحہ شیخ کی جانب سے بھی اسی طرح کے الزامات عائد کیے گئے ہیں . انہوں نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے ساتھ پیش آئے نامناسب رویے پر بات کی.