ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد کا ذخیرہ موجود

08:21 AM, 14 Mar, 2022

احمد علی
اسلام آباد: (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے، صرف پانچ دن کے سٹاک کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پیر کو وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں یہ سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اخبارات کی جانب سے صرف پانچ دن کے سٹاک کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، یہ خبر من گھڑہت اور حقائق کے منافی ہے۔
مزیدخبریں