ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی
02:57 PM, 14 Mar, 2023
اسلام آباد: 15 مارچ سے ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ۔ پاکستان کے موسم سے متعلق ویب سائٹ نے پاکستان بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 15 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اپریل کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے جب کہ اس دوران بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث گندم کی تیار فصلوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ کیا گیا ہے ہے ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری بارشوں اور برفباری کا بھی امکان ہے ۔ جس کے باعث ایک مرتبہ پھر موسم سرد ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا ۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے تقریبا 15 سے 20 روز تک جاری رہے گا جب کہ سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کے سفر سے گریز کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔