صارفین کیلئے خوشخبری،واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرادیا
06:21 PM, 14 Mar, 2023
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نیا بہترین فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ فیچر ان صارفین کیلئے مددگار ہوگا جو مخصوس چیٹس کے بار بار آنے والے نوٹیفکیشنز سے پریشان رہتے ہیں ۔واٹس کے اس نئے متعارف کرائے گئے فیچر کے باعث صارفین ان مخصوص چیٹ کو میوٹ کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کمپنی نے کہا ہے کہ اب صارفین واٹس ایپ اوپن کیے بغیر ہی نوٹیفکیشنز سے چیٹ کو میوٹ کر سکیں گے۔ اس سے پہلے اگر کسی چیٹ کو میوٹ کرنا ہوتا تھا تو صارفین واٹس ایپ کو اوپن کرکے مخصوص چیٹ کے آپشن میں جا کر میوٹ کرتے تھے۔تاہم اب واٹس ایپ صارفین کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ نے نوٹیفکیشنز میں ہی میوٹ بٹن کا اضافہ کر دیا ہے۔جس کے بعدصارفین کیلئے ایپ اوپن کیے بغیر ہی کسی چیٹ کو میوٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔ واٹس ایپ کی جانب سے گوگل پلے اسٹور میں اس نئے فیچر سے متعلق بتایا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ نوٹیفکیشنز میں میوٹ بٹن پر کلک کرنے پر اس چیٹ کے نوٹیفکیشنز موصول ہونا ختم ہو جائیں گے۔