کمانڈربحرین نیشنل گارڈ کی وزیر اعظم سے ملاقات،وزیر اعظم کا باہمی تعاون بڑھانے پر زور

08:09 PM, 14 Mar, 2023

احمد علی
اسلام آباد: بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر عزت مآب جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف سے نیشنل گارڈ سلطنت بحرین کے کمانڈر عزت مآب جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے آج ملاقات کی،ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہء خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو سراہا ۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئی ٹی، ادویات، تعمیرات، غذائی تحفظ اور ہنر مند ورک فورس کے حوالے سے باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دی۔ عزت مآب الخلیفہ نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوطرفہ تعلقات کا ذکر کیا اور مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کی خواہشات کا اظہار کیا۔ بحرین میں اس وقت 120,000 سے زائد پاکستانی موجود ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں