گاڑیوں کی فروخت میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ، وجہ کیا بنی؟

10:50 AM, 14 Mar, 2024

ویب ڈیسک: رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا فروری ملک میں کاروں کے 46 ہزار 417یونٹس فروخت ہوئے جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد کم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں 78 ہزار575 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

اس دوران 1300 اور اس سے زائد سی سی کی کاروں کے 20 ہزار373 یونٹس فروخت ہوئے، جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 45 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1300 اور اس سے زائد سی سی کی کاروں کے 36 ہزار999 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح ایک ہزار سی سی کے 4 ہزار786 یونٹس فروخت ہوئے، جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں53 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1000سی سی کے 10ہزار291 یونٹس فروخت ہوئے۔ اسی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کے 21ہزار258 یونٹس فروخت ہوئے، جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1000 سی سی سے کم پاور کے 31ہزار285 یونٹس کی فروخت ہوئے تھے۔

مزیدخبریں