زائرین کی سہولت کے لئے نوشکی میں ’’آرام گاہ ’’ قائم

12:00 PM, 14 Mar, 2024

ویب ڈیسک :پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کا زائرین کے لئے احسن  اقدام، زائرین کی سہولت کے لئے نوشکی میں ’’ آرام گاہ ’’ قائم کردی گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق زائرین کی سہولت کے لیے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے   نوشکی میں قائم  " آرام گاہ"  میں 280 سے زائد زائرین نے قیام کیا۔

 دوران سفر سہولت کی فراہمی کی غرض سےزائرین کو پاک فوج کی جانب سے 14 بسیں فراہم کی گئیں ۔

زائرین کے بیٹھنےکے لیے کینوپی شیڈ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ نوشکی  میں قائم کی جانے والی اس آرام گاہ  میں 280 سے زائد زائرین نے قیام کیا۔

آرام گاہ میں قیام پذیر زائرین کے لیے کھانے پینے کا بھی مکمل اہتمام کیا گیا۔  زائرین کی سہولت اور فری علاج و ادویات کی دستیابی کے لیے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً 60 سے زائد زائرین کو مفت علاج و ادویات فراہم کی گئیں۔

زائرین نے پاکستان آرمی اور فرنٹیر کور بلوچستان کےان اقدامات کو سراہتے ہوئے خوش آئند قراردیا۔ زائرین نے سہولیات کی فراہمی کے لیےپاک فوج اور ایف سی بلوچستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزیدخبریں