پاک فوج کے زیر اہتمام میرانشاہ میں ٹیچرز سیمینار

12:00 PM, 14 Mar, 2024

ویب ڈیسک : پاک فوج کی زیر انتظام " علم ٹولو دہ پارہ" کے تحت شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ٹیچرز سیمنار کا انعقاد کیا گیا ، مرد اور خواتین اساتذہ نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔

 رپورٹ کے مطابق ۔ اساتذہ کی اہمیت اور ان کے طلبہ کی زندگی میں اہم کردار کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے " علم ٹولو دہ پارہ" کے تحت شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ میں ٹیچرز سیمنار منعقد ہوا۔ جس میں مرد اور خواتین ٹیچرز نے شرکت جس میں تعلیم کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ 

 سیمینار کے شرکاء سے شمالی وزیرستان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل انجم ریاض نے بھی خطاب کیا۔  مقررین نے ضم اضلاع میں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت سمیت خواتین کی تعلیم کیلئے پاک فوج کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

  مقررین نے پاکستان سے محبت کا والہانہ اظہار کیا ۔ ۔ سیمنار میں استاتذہ اور طلبہ کے علاوہ بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ 

 اساتذہ اور طلباء نے تعلیم کے فروغ میں پاک فوج کے کلیدی کردار پر شکریہ ادا کیا ۔

مزیدخبریں