دھی رانی کو عوام نے وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز بخشا، مریم نواز کا کلچر ڈے پر پیغام

12:24 PM, 14 Mar, 2024

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کلچرڈے پر اپنی ماں بولی میں پیغام جاری کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ “پنجاب ثقافت دیہاڑ تے سارے بہنا تے بھراواں نوں ڈھیرو ڈھیر مبارکاں“۔پکی پنجابن واں، اندروں باروں پنجابی واں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمیں پورے ملک سے پیار ہے، پہلے ہم پاکستانی ہیں پھر پنجابی ہیں۔ پنجاب صوفیاء، علماء اور دل والوں کی دھرتی ہے، پنجابی بڑے دل والے ہیں۔ پنجابی زبان نہایت میٹھی زبان ہے، پنجابی والدین کو اپنے بچوں کو پنجابی سکھانی چاہیے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجابی شاعری انسانی جذبات کی بہت خوبصورت انداز میں ترجمانی کرتی ہے۔ پنجاب کے کلچر میں ماں، بہن، بیٹی کو عزت و تکریم دی جاتی ہے۔ لوگوں کو پنجاب کی روایات یاد رکھنی چاہئیں ورنہ آنی والی نسلوں کا بہت نقصان ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجابی پنجاب سے نکل بھی جائے تو اس کے دل سے پنجاب نہیں نکلتا۔ دھی رانی کو اللہ کے بعد پنجاب کے عوام نے پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز بخشا ہے۔

مزیدخبریں