شہباز گل سوشل میڈیا صارف کے نامناسب تبصرے پر برہم

07:18 AM, 14 May, 2021

حسان عبداللہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ایک سوشل میڈیا صارف کے نامناسب تبصرے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اس جواب دیا ہے.

سوشل میڈیا صارف نے شہباز گل کی روضہ رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے موقع پر لی گئی تصویر پر نامناسب تبصرہ کیا "کھلا نہیں سکتے تو ساتھ کیوں لاتے ہو؟ " تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز گل کے ساتھ علیم خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی موجود ہیں. تبصرے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہ معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ان کو دفعہ کریں۔ان کو عقل نہیں کہ جن کے قدموں میں میں بیٹھا ہوں وہ ہمارے حبیب محمد ﷺ کے گھر مبارک کی چوکھٹ ہے جو سب کو دیتی ہے۔ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ کوئی اس چوکھٹ پر جائے اور بھوکا پیاسا رہ جائے۔یہ بی بی فاطمہ ع کا گھر ہے خود بھوکی رہ گئیں لیکن کسی مہمان یا فقیر کو خالی نہ بھیجا.

یاد رہے کہ یہ تصاویر وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر لی گئیں جب انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی، شہباز گل بھی اس وفد کا حصہ تھے۔

مزیدخبریں