عزہ(پبلک نیوز) اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، صہیونی فورسز کے عزہ پر مزید حملے، شہدا کی تعداد 119 ہو گئی. غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 119 ہوگئی ہے جن میں 27 بچے بھی شامل ہیں جبکہ محصور پٹی کے اندر طبی وسائل کی کمی کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
اسرائیلی حملوں میں پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہیں جبکہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ اسرائیل نے سرحد پر فوج جمع کرنا شروع کر دی، جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم بھی دیدیا گیا۔ امریکا نے اسرائیلی حملوں کے خلاف ہونے والا سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا دیا۔۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ نے اپنے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تشدد کی وجہ سے اسرائیل کے سفر سے گریز کرے۔
دوسری جانب متعدد کمانڈرز کی شہادت کے باوجود حماس کے حوصلے پست نہ ہوئے، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کہتے ہیں اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے، اسرائیل زمینی ،فضائی اور بحری فوجوں کو لے آئے، ایسی موت ماریں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی۔