پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 14 مئی2021

09:56 AM, 14 May, 2021

حسان عبداللہ
لاک ڈاون کے مثبت اثرات آنے لگے، اموات اور نئے کیسز میں کمی ریکارڈ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 48 مریض انتقال کر گئے، 2 ہزار 517 نئے کیسز رپورٹ،، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ ایک نو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 73 زار 398 ہو گئی، 4 ہزار 330 کی حالت تشویشناک۔۔۔اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، صہیونی فورسز کے عزہ پر مزید حملے، شہدا کی تعداد 109 ہو گئی،، اٹھائیس بچے اور سات خواتین بھی شامل،، پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اسرائیل نے سرحد پر فوج جمع کرنا شروع کر دی، جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم۔۔۔۔متعدد کمانڈرز کی شہادت کے باوجود حماس کے حوصلے پست نہ ہوئے، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کہتے ہیں اپنی زمین اور اپنے لوگوں کا دفاع آخری دم تک جاری رکھیں گے، اسرائیل زمینی ،فضائی اور بحری فوجوں کو لے آئے، ایسی موت ماریں گے کہ نسلیں یاد رکھیں گی، ادھر اسرائیل کے زیر قبضہ 24 شہروں میں فلسطینی آبادی اٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔وزیراعظم عمران خان کا فلسطین کے صدر محمود عباس کو ٹیلی فون، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ، فلسطینی صدر نے وزیراعظم عمران خان کو حالیہ پیشرفت سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کہا پاکستان عالمی برادری کو فلسطین کے معاملے پر متحرک کرے گا، فلسطینی صدر نے پاکستان کی حمایت کا خیرمقدم کیاصدر مملکت عارف علوی کا فلسطینی ہم منصب محمود عباس کو خط، اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ پر حملوں پر اظہارِ تشویش کیا۔ فلسطینی صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،، کہا معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپ کے پاکستانی بہن بھائی آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔
مزیدخبریں