پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،14مئی2021

01:12 PM, 14 May, 2021

شازیہ بشیر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری.‏ پاکستان ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ ‏دورے میں 5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ۔

ے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ‎جے یو آئی قطر کے سرپرست حاجی گل محمد مرحوم کی وفات پر اظہار افسوس اور لواحقین سے اظہار تعزیت

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل. درباری آقاؤں کے دفاع کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں، عدالتی مفرور خاندان کے منہ سے توہین عدالت کی گردان جچتی نہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان. گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11110 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 714نئے کیسز سامنے آئے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا دن بھی مادر وطن کی حفاظت کرنیوالے جوانوں اور افسروں کے ساتھ گزارا

مزیدخبریں