عید کا دوسرا دن بھی مغربی سرحد پر تعینات جوانوں کے نام

01:31 PM, 14 May, 2021

شازیہ بشیر

لوئر دیر ( پبلک نیوز) آرمی چیف کی لوئر دیر میں مغربی سرحد پر تیمر گرہ میں متعین دستوں سے ملاقات۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا دن بھی مادر وطن کی حفاظت کرنیوالے جوانوں اور افسروں کے ساتھ گزارا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال اور پاک افغان سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ دستوں سے ملاقات میں آرمی چیف نے ان کی چوکسی، تیاری اور بلند حوصلے کو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو علاقے کا امن دوبارہ تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر قیمت پر اپنا فریضہ مکمل کریں گے۔

تیمر گرہ آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کووڈ 19 کیخلاف سول انتظامیہ کی اعانت اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد پر دستوں کو سراہا۔

مزیدخبریں