گھوڑا بگھی لے کر فرار

01:54 PM, 14 May, 2021

شازیہ بشیر

لیاقت آباد ( پبلک نیوز) عید قرباں پر گائے کو تو فرار ہوتے دیکھا ہوگا ہے لیکن چھوٹی عید پر گھوڑا بگھی لے کر ہی فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد پل پر گھوڑے کے فرار ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ موٹرسائیکل سوار افراد گھوڑے کو پکڑنے کی کوشش کرتے بھی دکھائی دئیے۔ موٹرسائیکل سوار گھوڑے کو روکنے کی کوشش میں گرے بھی۔ گھوڑا موٹرسائیکل افراد کو روندا ہوا دوبارہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پل پر بے لگام گھوڑے کے دوڑنے سے ٹریفک بھی متاثر ہوا۔ گھوڑے کو روکنے کی تمام کوششیں ناکام رہی۔ گھوڑا بگھی سمیت پل سے اتر کر دوڈتا رہا۔

مزیدخبریں