کراچی: محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا

02:20 PM, 14 May, 2021

شازیہ بشیر

کراچی ( پبلک نیوز) سورج نے ایک بار پھر شہریوں کا امتحان لینے کی ٹھان لی۔ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 سے 17 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ شام کے اوقات میں شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان توکتے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بحرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ بن چکا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ کراچی سے 1650 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ ہوا کم دباؤ مزید طاقتور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔ 16 مئی تک ڈپریشن سمندری طوفان بن جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہیگیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔ تاحال پاکستانی ساحلی پٹی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں