سی این جی فی کلو 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
01:38 PM, 14 May, 2022
کراچی : فی کلو سی این جی 230 روپے سے مہنگی ہوکر 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فی کلو سی این جی 70 روپے مہنگی کردی گئی ، فی کلو سی این جی 230 روپے سے مہنگی ہوکر 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چیئرمین سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سی این جی سیکٹر کو ختم کرنا چاہتی ہے ، مشاورت کئے بنا آر ایل این جی کی قیمت بڑھا دی گئی ۔ فی کلو سی این جی 230 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو کردی گئی ہے ، اب فی کلو سی این جی 300 روپے میں فروخت کرنا پڑے گی۔ عبدالسیمع خان نے کہا کہ سی این جی سیکٹر میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری برباد کردی ہے ، سی این جی ایک سستا ایندھن تھا جس کو اب اس قیمت پر کون خریدے گا ، سی این جی غرب عوام کا ایندھن ہے۔ عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت آر ایل این جی کو سی این جی سیکٹر کو کم قیمت پر دے اور اگر حکومت کم قیمت پر آر ایل این جی نہیں دے سکتی تو سی این جی کو ختم کردے۔