مجھے مارنے کی سازش ہو رہی ہے، عمران خان کا انکشاف
05:09 PM, 14 May, 2022
سیالکوٹ: سابق وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے مارنے کی سازش ہو رہی ہے۔ سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی ن لیگ نےبزدلانہ حرکت کی، نوزشریف جتنےبزدل تم ہواتنی تمہاری پارٹی ہے، ہم نےکبھی ان کےجلسےیالانگ مارچ روکنےکی کوشش نہیں کی، ہرتین ماہ بعدیہ حکومت گرانےآتےتھے،ہم نےان کواحتجاج سےنہیں روکا۔ عمران خان نے کہا کہ مشرف دورمیں نوازشریف دم دباکرباہربھاگااورجھوٹ بولاکہ کوئی معاہدہ نہیں کیا، اس بارنوازشریف بیماری کاجھوٹابہانہ بناکرباہرگئے۔انہوں نے کہا کہ کسی سپرپاورکےسامنےہم نہیں جھکتے، خواجہ وینٹی لیٹرنےکہاکہ ہماراملک وینٹی لیٹرپرہےاس لیےامریکہ کےجوتےپالش کرنےہیں، اس ملک کوکس نےوینٹی لیٹرپرڈالا،30سال آپ لوگ اقتدارمیں رہے۔ سابق وزیر اعظم نے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم امریکہ کی غلام قبول کرنےکیلئےتیارنہیں،ہم صرف اللہ سےڈرتےہیں، شہباز شریف کہتا ہے ہمیں امریکا کی غلامی کرنی پڑیگی، سیالکوٹ کے لوگ بتائیں کیا ہمیں امریکہ کی غلامی قبول ہے؟، یہ سیاست نہیں ہورہی ،انقلاب آرہاہے، انقلاب کوآنےسےکوئی نہیں روک سکتا، انقلاب کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی روک سکتاہے۔ عمران خان نے کہا کہ میرےخلاف بندکمروں میں سازش ہورہی ہے، چنددن پہلےمجھےعلم ہوچکاہےکہ میری جان لینےکی سازش ہورہی ہے، ایک ویڈیوریکارڈکرواکرمحفوظ جگہ پررکھ دی ہے، اگرمجھےکچھ ہوگیاتوپاکستانیوں کوپتہ چلناچاہیےکہ کون کون اس سازش میں ملوث ہے، ویڈیومیں سازش کرنےوالوں کےنام بتادیئےہیں، ویڈیواس لیےریکارڈکروائی کہ ملک کانظام انصاف ٹھیک ہو۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ طاقتورعہدوں پربیٹھنےوالے لوگ کرپشن کوبرانہیں سمجھتے، وہ یہ قبول کر چکے ہیں کہ طاقتور چوری کریں گے اور کوئی پکڑے گا نہیں، اگر سب ایک قوم بن کر نہ نکلے اور جہاد نہ کیا تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ، حقیقی آزادی کیلئےقوم سےقربانی مانگ رہاہوں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اورحمزہ شہباز پر24 ارب کےایف آئی اےکےکیسز ہیں، ڈائریکٹرایف آئی اےڈاکٹررضوان کوسلام پیش کرتاہوں،ایک دلیرآدمی تھے، حمزہ شریف نےڈاکٹررضوان پربہت دباوَڈالا، ڈاکٹررضوان شدیددباوَمیں تھےاس کوہارٹ اٹیک ہوااوروہ مرگئے، ایف آئی اے آپ پر کیسز بناتی ہے، آپ اقتدار میں آ کر کیسز بنانے والوں کو فارغ کر دیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ عدلیہ سے سوال کرتا ہوں کون اس ملک کی حفاظت کریگا، آپ کے سامنے ہمارے ملک کی تباہی ہو رہی ہے۔ ہمارے دور میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی، سارےبرصغیر سب سےزیادہ روزگار پاکستان میں میسر آیا، پاکستان کاگروتھ ریٹ تقریباً 6 فیصد تک پہنچ چکا تھا، جب ہماری حکومت گرائی گئی تواس وقت پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن تھا۔