آرمی چیف کا بہالپور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
06:32 PM, 14 May, 2022
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف کو فارمیشن کے آپریشنل،تربیتی اور انتظامی پہلوئوں پر مفصل بریفنگ دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے مورال اور آپریشن تیاریوں کو سراہا، کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیانے آرمی چیف کااستقبال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نےمینٹی ننس سہولیات اورپیشہ ورانہ ترقی کے ریسورس سنٹر کا بھی دورہ کیا، افسروں اور جوانوں سے گفتگو میں آرمی چیف نے ان کی آپریشنل تیاریوں اور جذبے کو سراہا ۔