سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود آج پنجاب میں عام انتخابات نہ ہوئے

01:03 PM, 14 May, 2023

احمد علی
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود آج پنجاب میں عام انتخابات نہ ہوئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔ حکومت نے فنڈز مہیا کیے نا ہی سیکورٹی دی۔ سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس قرار دے چکے کہ 90 دن کی آئینی حدود کو پار نہیں کیا جاسکتا۔ ادھر سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کروانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی انتخابات سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات کے فیصلے پر 3 مئی کو نظرثانی درخواست دائرکی تھی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 مئی کو سماعت کرےگا، جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس منیب بینچ کا حصہ ہونگے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے4 اپریل کو 14 مئی کے روز پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
مزیدخبریں