پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا

02:12 PM, 14 May, 2023

احمد علی
نائلہ دنیاکی بلند ترین چوٹی سر کرنے والی دوسری پاکستانی خاتون بن گئیں ہیں۔ پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8849 میٹر بلند چوٹی کو آج 14 مئی اتوار کی صبح 8 بج کر 2 منٹ پر سر کیا۔ نائلہ کیانی اس سیزن میں ایورسٹ ٹاپ پر پہنچنے والی پہلی غیر نیپالی کوہ پیما بن گئیں۔ نائلہ 8 ہزار میٹر سے بلند 5 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔ وہ اس سے قبل گیشربرم 1، گیشربرم 2، کے ٹو اور اناپورنا کو بھی سر کر چکی ہیں۔نائلہ کیانی اس سیزن میں ماؤنٹ لوٹسے بھی سر کریں گی۔
مزیدخبریں