پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میں محمود الرشید گرفتار

02:42 PM, 14 May, 2023

احمد علی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے رہنما میاں محمود الرشید کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ سیکرٹری میاں محمود الرشید ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ محمود الرشید کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں آئی،م یاں محمود الرشید کو گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کیا گیا ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما حافظ ذیشان رشید کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے، گھر پر توڑ پھوڑ ، خواتین سے بدتمیزی کی گئی، پولیس نے حافظ ذیشان کے بیمار بھائی عبدالمنان کو گرفتار کر لیا ہے. حافظ زیشان رشید کا کہنا ہے کہ بھائی علیل ہے ، پولیس نے دوران حراست تشدد کیا. خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس کی جانب سے 3 ایم پی او کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جن میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر شامل ہیں ۔اس کے علاوہ گرفتار ہونے والوں میں فواد چوہدری اور شیری مزاری بھی شامل ہیں ۔
مزیدخبریں