سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل،فضل الرحمان نے مسترد کردی
06:34 PM, 14 May, 2023
اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ اور اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کردی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کی درخواست مسترد کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلان کر چکے ہے فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہے کارکنان پر امن ہے اور پر امن احتجاج ہوگا، ہمارے کارکنان ایک گملہ یا پودہ بھی نہیں توڑے گے، ہم پر امن لوگ ہے، کل عوام نکلے گی اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں اب ہوگا۔