پی ٹی آئی کےانٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے 7 اعتراضات

09:03 AM, 14 May, 2024

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کے سنگین نوعیت کے 7 اعتراضات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات پر مجموعی طور پرسات اعتراضات عائد کئے گئے۔

پہلا اعتراض: سیکشن 208ون کے تحت انٹراپارٹی انتخابات پانچ سال میں نہیں کرائے گئے۔

دوسرا اعتراض: انتظامی ڈھانچہ پانچ سال سے موجود نہیں، بطور سیاسی جماعت سٹیٹس کیا ہے؟

تیسرا اعتراض: سیکشن202فائیو کے تھاٹ ان لسمنٹ کیلئے درکار دستاویز نہیں دی گئیں۔

چوتھا اعتراض: پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات کے دستاویز جمع نہیں کرائے۔

پانچواں اعتراض: کیا جنرل باڈی اجلاس سیکشن 208تھری کے مطابق تھا؟

چھٹا اعتراض: پارٹی آئین کے برعکس جنرل باڈی سے قرارداد کے فیڈرل الیکشن کمشنر لگایا گیا۔

ساتواں اعتراض: جنرل باڈی اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر کا سٹیٹس کیاہے؟

الیکشن کمیشن نے سات اعتراضات پر تحریک انصاف سے تحریری موقف مانگتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ سیکشن 208 فائیو کے تحت پی ٹی آئی کیخلاف کاروائی کریں؟۔ 

مزیدخبریں