کراچی:نویں کا کیمسٹری کا پرچہ 40 منٹ پہلےسوشل میڈیا پر وائرل

09:40 AM, 14 May, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جبکہ آج ہونے والا نویں جماعت کا کیمسٹری کا پرچہ 40 منٹ پہلے آؤٹ ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آج صبح میں نویں جماعت کا کیمسٹری، جبکہ دوپہر میں دسویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ ہے۔

میٹرک بورڈ کے ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ دورانِ پرچہ موبائل فون برآمد ہوا تو ضبط کر لیا جائے گا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق امتحانات کے دوران سینٹرز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے، امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں پرچے کے دوران بند رہیں گی۔

مزیدخبریں