ویب ڈیسک: فوادچودھری نے کہا ہے کہ کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جارہی ،ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے، پاکستان کا لیڈر باہر لائیں، عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کا حل ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہ کریں پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، عمران خان کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کا حل ہے،کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جارہی ،ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے، پاکستان مسلمانوں کا بڑا خواب تھا، پاکستان کا لیڈر باہر لائیں،ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں ظل شاہ قتل کیس میں فواد چودھری کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔جسٹس انوار الحق پنوں نے فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ فواد چودھری پر الزام ہے کہ انہوں نے حقائق کو چھپایا ہے،فواد چودھری نے ریاست کو بتایا نہیں کہ ایک شخص کی گاڑی سے ظل شاہ کا حادثہ ہوا ہے۔
جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیئے کہ کیا فواد چودھری پر لگایا گیا الزام قابل ضمانت ہے؟۔
سرکاری وکیل نے کا کہاجی وہ الزام قابل ضمانت ہے۔
بعد ازاں عدالت نے فواد چودھری کی عبوری ضمانت کنفرم کرلی۔