پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کروڑوں مالیت کی فارچیونر غائب

12:14 PM, 14 May, 2024

دانش منیر

(دانش منیر) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی گاڑی منظر عام سے غائب ، پی ایم اے کی ملکیتی لگژری گاڑی گزشتہ 7 ماہ سے غائب ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی 2 کروڑ 11 لاکھ 83 ہزار مالیت کی فارچیونر غائب ہے،  گاڑی کو ہوا اڑا کر لے گئی یا زمین کھا گئی، کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں،دستاویزات میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 کے پہلے ہفتے میں پی ایم اے نے 3 گاڑیاں خریدیں۔

 ایکسائز رجسٹریشن کے مطابق پی ایم اے کی ملکیت میں 2 ٹیوٹا کرولا، ایک ٹیوٹا فارچونر گاڑی رجسٹرڈ ہیں،  ٹیوٹا فارچونر گاڑی پی ایم اے کی پارکنگ سے غائب، افسران معاملے سے لاعلم ہیں۔

 ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹری پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی موقف دینے سے گریزاں ہیں۔

مزیدخبریں