ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ کا پشاور میں روٹی 10 روپے کرنے کا فیصلہ، نان بائیوں نے فیصلہ مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انجمن نانبائی ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز سو گرام روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کرنے کا کہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے نان بائی ایسوسی ایشن کو آج11 بجے تک کی مہلت دی گئی ہے جس پر نان بائی ایسوسی ایشن نے ضلع بھر کی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے نائب صدر کامران خان کا کہنا ہے سوئی گیس کی بلاتعطل فراہمی، بجلی کے نرخ کم کئے جائیں،حکومت صرف آٹا سستا ہونے پر قیمت کم کرنے کی بات کررہی ہے ۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے نائب صدر کامران خان نے مزید کہا ہے کہ سوئی گیس نہ ہونے سے مہنگی ایل پی جی اور تندور جلانے کےلئے لکڑیاں استعمال کررہے ہیں، اجلاس میں آگے کا لائحہ عمل طے کرینگے۔