دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست جاری، پاکستان کی کونسی یونیورسٹیز شامل؟

03:04 PM, 14 May, 2024

 ویب ڈیسک : ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) ورلڈنے دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کردی ، پاکستان کی بھی 76 یونیورسٹیاں شامل۔

رپورٹ کے مطابق ٹائمز ہائیر ایجوکیشن  کی ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 میں 76 پاکستانی یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ 33 قومی اداروں کو THE نے درجہ دیا ہے، باقی کو فہرست میں ' رپورٹر' کا درجہ دیا گیا ہے۔ 

تاہم پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی ٹاپ 100 میں شامل نہیں جو ایک پاکستان کے ماہرین تعلیم اور حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

ینگ یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں  میں سے ان یونیورسٹیز کو شامل کیا جاتا ہے جن کی عمر 50 سال یا اس سے کم ہے، اس کے علاوہ ایسی یونیورسٹیز کو  ’ رپورٹر‘ کا درجہ دیا جاتا ہےیعنی انہوں نے ڈیٹا فراہم کیا لیکن درجہ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔۔

 

2024 کی درجہ بندی میں 673 یونیورسٹیاں شامل ہیں، جو کہ 2023 میں 605 سے زیادہ تھیں۔ مزید 499 ادارے " رپورٹر" کے درجہ کے ساتھ درج ہیں، یعنی انہوں نے ڈیٹا فراہم کیا لیکن درجہ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کے معیار پر پورا نہیں اتریں۔

نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی، سنگاپور مسلسل دوسرے سال لیگ ٹیبل میں سرفہرست ہے۔

ہانگ کانگ کی ٹاپ 10 میں مضبوط موجودگی برقرار ہے، لیکن انفرادی یونیورسٹی کی کارکردگی کے لحاظ سے یہ ایک ملی جلی تصویر ہے۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوسرے سے تیسرے نمبر پر اور ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی چوتھے سے ساتویں نمبر پر آ گئی ہے تاہم سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ دو درجے ترقی کر کے چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔

۔ پیرس سائنسز ایٹ لیٹرز - پی ایس ایل ریسرچ یونیورسٹی پیرس، اب بالترتیب دوسرے اور تیسرے  نمبر پر ہیں، ۔ سب سے زیادہ درجہ بندی حاصل کرنیوالی 58 یونیورسٹیز ترکیہ سے ہیں  جبکہ بھارت 55 یونیورسٹیز کے ساتھ دوسرے  اور ایران 46 یونیورسٹیز کے ساتھ  تیسرے نمبر پر ہے۔

گھانا اور پیرو دونوں نے اپنی پہلی یونیورسٹیز قائم کرکے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن میں  اپنا پہلا قدم رکھا ہے۔

مزیدخبریں