اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی گھن گرج،خواجہ آصف کو نشانے پر رکھ لیا

03:23 PM, 14 May, 2024

(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاگرینڈ ڈائیلاگ کے حوالے سے بانی چیئرمین سے بات کریں گے،بانی پی ٹی آئی کے بعد ہی معاملے پر پیشرفت پر بات کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مذاکرات کے حوالے سے پارٹی میں سنجیدگی سے بات نہیں ہوئی مشاورت کریں گے، خواجہ آصف نے گذشتہ روز میرے دادا کا نام لیا اور غیر پارلیمانی الفاظ ادا کیے۔

خواجہ آصف کو تاریخ کا پتہ نہیں، صدر ایوب خان تاریخ کا حصہ ہیں، مارشل لاء اسکندر مرزا نے لگایا تھا،خواجہ آصف کے والد جنرل ضیاء کی مجلس شوری کے ممبر رہے،خواجہ آصف کو خود جنرل ضیاء نے جتوایا۔

خواجہ آصف ابھی فارم 47 کے مطابق جیتے ہیں،یہ ریحانہ ڈار سے شکست سے بوکھلا گئے ہیں، ووٹ کو عزت دو والا گملا تو ٹوٹ گیا،خواجہ آصف کا دوسرا پاوں ملٹری کے گملے میں پھنسا ہوا ہے،بات کرتے ہیں ووٹ کو عزت دو!

مزیدخبریں