تنخواہ دار طبقے پر مزید ٹیکس، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ

06:15 PM, 14 May, 2024

(ویب ڈیسک ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان نئے قرض پروگرام پر بات چیت کا دوسرا روز  ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کا معاشی اصلاحات کیلئے سخت فیصلے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے   ٹیکس نیٹ بڑھانے اور مراعات کے خاتمے کیلئے اقدامات پر زور  دیا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا  کہ  مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس مزید بڑھائے جائے۔

آئی ایم ایف  نے تجویز دی کہ  لگژری گاڑیوں اور مہنگی جائیدادوں پر ٹیکس بڑھایا جائے، پراپرٹی سے متعلقہ سیکٹر پر ٹیکسز کی شرح میں اضافے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس سلیب تبدیلی پر زور دیا۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ ماہانہ 3 سے 5 لاکھ کمانے والوں پر ٹیکسز بڑھائے جائیں،  نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا کر محصولات بڑھائے جائیں۔

مزیدخبریں