کوئٹہ: 10 سالہ بچے کے قتل میں 4 کم سن بچے ملوث نکلے

07:35 PM, 14 May, 2024

ویب ڈیسک: کوئٹہ سرکی روڈ 10 سالہ بچے کو 4 بچوں نے مل کرقتل کردیا۔ دو روز قبل سرکی روڈ پر دس سالہ بچے اسد کے قتل کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو سیرئیس کرائم انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جہاں واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں بھی 13 سے 14سال ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت سمیع اللہ، امیر محمد، محمد انس،غلام الدین کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں