حساس معلومات لیک کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل

09:12 PM, 14 May, 2024

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس لینے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایف آئی اے حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔  ایف آئی اے کو غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ 

ایف آئی اے حکام نے اس حوالے سے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف آئی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات کی کھلے عام نمائش کرنے والوں کی فہرست تیار کریگا۔ غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کو تین مختلف کیٹیگری اے، بی اور سی میں تقسیم کیا جائیگا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں حساس ترین غیرمجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائیگا۔ بیرون ملک سے ہونے والی غیر مجاز تشہیر کے حوالے سے بھی حکمت عملی تیار کی جائیگی۔ پی ٹی اے کو غیر مجاز تشہیر کرنے والے اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کی جائیگی۔ پی ٹی اے غیر مجاز تشہیر والے اکاؤنٹ بلاک کرےگا۔

مزیدخبریں