(ویب ڈیسک ) سینئر صحافی نصرت جاویدنےپروگرام میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمان ان دنوں 5سے 7 گھنٹوں کیلئے کسی جگہ چلے گئے تھے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے پروگرام 'خبر نشر' میں خبر دیتے ہوئے کہا کہ جب مولانا فضل الرحمان آخری بار سعودی عرب گئے تھے تو اس وقت کچھ اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں مولانا فضل الرحمان اپنے قریب ترین ساتھیوں کو بھی 3 سے 4 گھنٹوں کیلئے میسر نہیں ہوتے تھے۔
سینئر صحافی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان ان دنوں 5سے 7 گھنٹوں کیلئے کسی جگہ چلے گئے تھے اور انہی دنوں وہاں پر ایک صاحب بھی تھے جو دوسری یا تیسری مرتبہ عمرے کیلئے گئے تھے۔
نصرت جاوید نے پروگرام میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے قریب ترین ساتھی مولانا عبد الغفور حیدری کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔اس وقت بھی انہیں رضا مند کرنے کا کیا اتفاق ہے۔