تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

09:58 PM, 14 May, 2024

(ویب ڈیسک ) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئر لینڈ  کو 6 وکٹوں سے شسکست دیدی ۔ سیریز  2-1 سے جیت لی۔

ڈبلن میں کھیل جانے والے   آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے لولنگ کا فیصلہ کیا۔آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 179 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے  لورکان ٹکر نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی ، اینڈی بلبرنی 35 اور ہیری ٹیک ٹور نے 30 رنز  بنائے۔

پاکستان کی جانب سے  شاہین آفریدی نے 3  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ  عباس آفریدی نے 2  کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔  محمد عامر اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کی جانب سے مارک نے 3 جبکہ ینگ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے  کپتان بابراعظم 75 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد رضوان نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔افتخار 5، اعظم خان  18 رنز اور عماد وسیم 1 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں آئرلینڈ نے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پاکستان نے ہوم ٹیم کو باآسانی زیر کردیا تھا۔

مزیدخبریں