سیالکوٹ: دوسری شادی کے مذاق پر بیوی نے خودکشی کرلی

06:49 AM, 14 Nov, 2021

احمد علی

سیالکوٹ کوٹلی لوہاراں میں خاوند کا بیوی کے ساتھ دوسری شادی کامذاق بیوی کی جان لے گیا , بیوی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی. تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں محمد رمضان نے سات سال قبل فوزیہ سے محبت کی شادی کی تھی. دوبئی میں مقیم شوہر نے فون پر بیوی سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دوسری شادی کرلی ہے بیوی نے شوہر کو آخری وڈیو پیغام میں کہا کہ دس منٹ میں مجھے سچ بتا و ورنہ میں زندگی کا خاتمہ کرلوں گی. شوہر کا جواب نہ ملنے پر تیس سالہ فوزیہ نے دل برداشتہ ہوکر پنکھے سے پھنداڈال کر خودکشی کرلی.

سات سال قبل ہونے والی محبت کی شادی کاڈارپ سین موت پر ختم ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے.

مزیدخبریں