کون بنے گاٹی ٹونٹی کا نیاچیمپئن؟ فیصلہ آج ہو گا

07:15 AM, 14 Nov, 2021

احمد علی

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا، جہاں کیوی ٹیم پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے پرامید نظر آتی ہے وہیں آسٹریلیا کی ٹیم نے بھی ٹرافی جیتنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کو جبکہ آسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستان کو ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچی ہے۔

نیوزی لینڈ کے بالرز ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی آخری میچ میں آسٹریلیا کو قابو کرنے کے لیے تیاری کرلی ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹارک اور زیمپا بھی کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا اس سے قبل کبھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنا سامنا نہیں ہوا۔

مزیدخبریں