’ہم 3سال سے ساتھ نبھا رہے ہیں مگر وہ نہیں نبھا رہے‘

08:20 AM, 14 Nov, 2021

احمد علی

پبلک نیوز: ایم کیو ایم کے بعد اتحادی جماعت ق لیگ کے بھی حکومت سے گلےشکوے ،چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہم 3 سال سے پنجاب اور وفاق میں ان کاساتھ دے رہے ہیں ،ہم ان کا ساتھ نبھا رہےہیں لیکن یہ نہیں نبھا رہے ،پنجاب کی انتظامیہ کارکنان کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے، مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس آج طلب کر لیا گیا.

مسلم لیگ( ق) کے سینئر رہنما اور اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہم 3سال سے وفاق کا ساتھ نبھا رہے ہیں مگر یہ نہیں نبھا رہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی انتظامیہ کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے. پرویزالہیٰ کی زیرصدارت مسلم لیگ( ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل شام طلب کیا گیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی دوسری طرف مسلم لیگ (ق )سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کامل علی آغا کہتے ہیں کہ حکومت کو یاد دلانے کیلئے سینیٹ کا الیکشن ہی کافی ہے.

انہوں نے کہا کہ کیا حکمران بھول گئے کہ کس طرح ووٹ مانگے بغیر ان کو کامیابی ملی، حکمران یہ بھی بھول گئے کہ ان کا کوئی بندہ ووٹ مانگنے کیلئے نہیں آیا سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ حکمران کو سینیٹ کے مشکل ترین الیکشن میں ہم نے کامیابی کے ساتھ نکالا. واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے ایک بار پھر موجودہ پنجاب حکومت پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شکوہ کیا ہے کہ فیصلہ سازی میں پارٹی کی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا‘ چوہدری بردران ہر وقت دستک دیتے ہیں کہ حکومت پنجاب، مسلم لیگ (ق) اور کابینہ میں اس کے وزرا کو اعتماد میں نہیں لے رہی.

مزیدخبریں