پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،14نومبر 2021

04:00 PM, 14 Nov, 2021

شازیہ بشیر
اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا قانون سازی کے معاملے میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قانون کوبہتربنانے پر بات ہوسکتی ہے، بدتربنانے پرنہیں، شخصی بنیادوں پرقانون سازی میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا جاسکتا، اپوزیشن نےالیکشن کمیشن ممبرز تقرری کی کمیٹی مسترد کردی، ایم کیو ایم اور ق لیگ کی نمائندگی ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار اسپیکرقومی اسمبلی کے شہبازشریف کو لکھے گئے خط پر اپوزیشن کی تفصیلی مشاورت، خط کے جواب میں اپوزیشن نےبھی جوابی خط لکھ دیا، کہا قانون سازی سے متعلق بنائی گئی کمیٹی نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ21 قانونی مسودات پر غور کرنا تھا، حکومت نے طے شدہ طریقہ کار پر عمل نہیں کیا، قانون سازی اتفاق رائےاورمشاورت سے ہونی چاہیے جب تک بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین نہیں لگے گی وباء کا خطرہ برقرار ہے، اسد عمر کہتے ہیں حکومت ختم ہونے کی کہانی ہر3ماہ بعد دہرائی جاتی ہے، سردیوں میں بیماریوں کی طرح پی ڈی ایم بھی آجاتی ہے، یہ موسمی بیماری ہے فروری یا مارچ میں ویکسین لگ جائے گی، قیادت ٹھیک ہو تو نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں صرف کھانا پکانے کےلیے گیس ملے گی، وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے حکمت عملی تیار کرلی، گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے5بجے سےساڑھے8 تک گیس ملے گی، دن میں ساڑھے11سے دوپہر2 بجے تک اور شام میں4 سے رات10 بجے تک گیس کی فراہم ہوگی، نئے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہوگا جب پی ٹی آئی نے حکومت سنبھالی تو بہت سی معاشی مشکلات درپیش تھیں، مشیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں ہمارے پاس ڈالر نہیں تھے تو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، ان کا پروگرام سخت ہوتا ہے، 20سے30سال مسلسل ترقی سے معیشت مستحکم کرنا ہوگی، عمران خان نے جس طرح سے کورونا کو ہینڈل کیا پوری دنیا نےاس کی داد دی،مشکل فیصلوں پر وزیراعظم خراج تحسین کے مستحق ہیں
مزیدخبریں