ملکی ترقی: پہلے سو دن پھر پانچ سال اب بیس سال

04:18 PM, 14 Nov, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے کم سے کم 20 سال چاہئیں۔ آئی ایم ایف کا پروگرام بہت سخت ہوتا ہے۔ ڈالر نہیں تھے اس لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ بہت جلد آئی ایم ایف کے پروگرام سے خوشخبری ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں سعودی عرب سے بھہ مدد مل جائے گی۔ وزیراعظم نے جس طرح کورونا ہینڈل کیا پوری دنیا نے تعریف کی۔ عمران خان کو عام آدمی کا احساس ہے۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کی شرح پانچ فیصد سے گر کر ایک عشاریہ پانچ فیصد پر آگئی۔ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہمارا اولین ہدف تھا ہم نے ترقی کی شرح کو پانچ سے چھ فیصد پر لانا ہے۔ ہمیں کم از کم بیس سے تیس سال ترقی کیلئے چاہئیے ہیں۔ چالیس لاکھ گھروں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔
مزیدخبریں