عالمی درجہ بندی میں پنجاب یونیورسٹی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
06:10 PM, 14 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) کیو ایس کی نئی عالمی درجہ بندی میں پنجاب یونیورسٹی نے ستاسی درجے ترقی کرلی۔ 232 ویں درجے سے 145 ویں درجے پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں تین سالوں میں 87 درجے بہتری ہوئی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کو ایشیاء کی بہترین 22 فیصد جامعات میں شامل کر لیا گیا۔ 2018 میں پنجاب یونیورسٹی ایشیا کی بہترین 54 فیصد جامعات میں شامل تھی۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ایشین رینکنگ میں شاندار کامیابی انتظامیہ کی تعلیمی و تحقیقی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ گڈ گورننس کے باعث پنجاب یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئی۔ ڈاکٹر نیاز احمد نے ایشین رینکنگ میں بہتری پر اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ چئیرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر خالد محمود اور ان کی ٹیم کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔