ٹی20 ورلڈکپ میں عالمی چیمپئن کا اعزاز کینگروز لے اڑے
06:37 PM, 14 Nov, 2021
دبئی ( پبلک نیوز) ٹی 20کرکٹ ورلڈکپ میں عالمی چیمپئن کا اعزاز کینگروز لے اڑے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔ کیویز ایک بار پھر چیمپئن بننے سے محروم رہے۔ آسٹریلیا یہ اعزاز جیتنے والی چھٹی ٹیم بن گئی۔ اب تک ہونے والے 7 ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز 2 مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرچکی ہے۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو بہتر اسکور بنائے۔ کپتان کین ولیم سن نے پچاسی اسکور بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل وڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ مچل اسٹارک سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں ساٹھ اسکور دئیے۔ جواب میں آسٹریلیا نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے اڑتیس اسکور بنائے۔